اقوام متحدہ نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولس چوکیوں پر حملوں کے
خلاف فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اب تک میانمار کے شمالی صوبہ راخین سے 92
ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارك نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے
انسانی
امور کے کوآرڈنیشن دفتر ( او سی ایچ اے) کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ
اکتوبر میں پولس چوکیوں پر ہونے والے حملے کے بعد سے 92 ہزار افراد بے گھر
ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگوں میں سے تقریبا 69 ہزار لوگ بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔